ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب نے پاکستان میں ٹیک ہاؤس قائم کرنے کا اعلان کردیا

 سعودی عرب نے پاکستان میں ٹیک ہاؤس قائم کرنے کا اعلان کردیا
کیپشن: Saudi Ambassador Nawaf al-Maliki, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے پاکستان میں ٹیک ہاؤس قائم کرنے کا اعلان کردیا, سعودی ٹیک ہاؤس کا پہلا دفتر لاہور میں قائم کیا جائے گا.  

تفصیلات کےمطابق سعودی پاک ٹیک ہاؤس کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف المالکی نے کہاکہ سعودی پاکستان تعلقات مضبوط ہیں ،سعودی ٹیک ہاؤس کا قیام سرمایہ کاری بڑھائے گا ،نواف المالکی کا کہناتھا کہ سعودی قیادت ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑا انقلاب لا رہی ہے،وژن 2030 کے اہداف کے حصول کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں،سعودی اور پاکستان کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں کامیابی ہوگی ۔

 سعودی سفیر نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر آئی ٹی کے سیکٹر میں وسیع مواقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ،سعودی عرب ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہاہے ، ان کاکہناتھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مخلصانہ تعلقات ہیں ۔

سعودی ٹیک ہاؤس کا پہلا دفتر لاہور میں قائم کیا جائے گا ،سعودی ٹیک ہاؤس میں 10 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی ،سعودی ٹیک ہاؤس پوری دنیا میں ہیں ، پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کر رہے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer