ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قوی خان کی رحلت کے بارے میں جان کر رنجیدہ ہوں، عمران خان

قوی خان کی رحلت کے بارے میں جان کر رنجیدہ ہوں، عمران خان
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران خان نے اداکار قوی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ معروف اداکار قوی خان کی رحلت کے بارے میں جان کر رنجیدہ ہوں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلم اور ٹیلی ویژن کے لیجنڈری اداکار قوی خان 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔سینئر اداکار قوی خان کینیڈا میں زیر علاج تھے۔معروف اداکار قوی خان کی نمازِ جنازہ آج کینیڈا کے شہر مِسّی ساگا کی جامع مسجد کوپر روڈ میں بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ قوی خان کی تدفین کینیڈا میں ہی ہوگی۔