ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر اداکار قوی خان انتقال کرگئے

Actor Qavi khan passed away,City42
کیپشن: Qavi khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر اداکار قوی خان کینیڈا میں انتقال کرگئے، قوی خان علاج کے باعث کینیڈا میں بچوں کے پاس مقیم تھے۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے مطابق پاکستان کے معروف سینئر اداکار قوی خان کا کینیڈا میں انتقال ہو گیا۔قوی خان طبعیت کی ناسازی کے باعث علاج کی غرض سے  کینیڈاگئے ہوئے تھے،ان کا انتقال 80 سال کی عمر میں ہوا ،اداکار قوی خان کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ قوی خان نے ریڈیو ، ٹی وی ، فلم پر کام کیا ۔

قوی خان 1942 میں پشاور میں پیدا ہوئے،قوی خان کو پرائڈ آف پرفارمنس ، نگار ایوارڈ اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔