ٹویٹر صارفین کے لیے خوشخبری

ٹویٹر صارفین کے لیے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مشہور و معروف سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر  کو لاکھوں کاروباری حضرات، سیاستدان، فنکار اور دیگر شخصیات  کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں ایڈٹ کرنے کا آپشن نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو بے حد مشکلات کا سامنا تھا ۔ صارفین سے اگر ٹوئٹ کرتے ہوئے کوئی غلطی ہو جاتی ہے تو ان کے پاس صرف اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن ہوتا ہے۔

ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے صارفین کے پرزور مطالبے کے بعد ٹوئٹر پر ٹوئٹ کو اَن ڈو یعنی پوسٹ کرنے کے بعد اسے ایڈٹ کرنے کا فیچر شامل کیا جا رہا ہے۔اس فیچر کے تحت صارفین کے پاس ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے بعد 5 سیکنڈ کا وقت موجود ہو گا اور اگر وہ ان 5 سیکنڈز میں اپنی ٹوئٹ کو درست کرنا چاہتے ہیں تو وہ اسے ایڈٹ کرسکیں گے۔

تاہم اس فیچر کو دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کرنے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer