شہرکی اہم شاہراہیں کوڑےکامنظرپیش کرنےلگیں

شہرکی اہم شاہراہیں کوڑےکامنظرپیش کرنےلگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہرکی اہم شاہراہیں گلیاں محلے ایک بار پھر کوڑے کا منظر پیش کرنے لگے، گلگشت کالونی رستم پارک سمن آباد کے علاقے میں جماعت اسلامی کی جانب سے علاقہ مکینوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق کوڑے کے ڈھیر لگنے پر مظاہرین نے متعلقہ اداروں اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ کوڑا کرکٹ کی سرکار نہیں چلے گی کے نعرے لگائے گئے، علاقہ مکینوں نے کہا کہ کوڑے کے ڈھیروں کی وجہ سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں، ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ کوڑے کے ڈھیروں کو جلد از جلد ٹھکانے لگایا جائے، ایل ڈبلیو ایم سی کو متعدد بار درخواست کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔

ہماری درخواست ہے کوڑے کو جلدازجلد ٹھکانے لگایا جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت کے لاہور کو صاف ستھرا اور سر سبز و شاداب رکھنے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ہر طرف کوڑا کرکٹ دکھائی دینے لگا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer