پاکستان نے پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ لانچ کر دیا

پاکستان نے پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ لانچ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس لانچ کر دیا گیا ہے جس کے تحت صارفین اردو فلمیں، سیریز، دستاویزی فلمیں، کارٹون اور اردو ڈبنگ والے ترکش ڈرامے دیکھ سکیں گے۔


تفصیلات کے مطابق ای میکس میڈیا کی جانب سےصارفین کے لیے بڑا اقدام کیا گیا ہے ۔ای ایکس میڈیا کی جانب سے پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو باقائدہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے جبکہ اردو فلکس کو گوگل پلے اسٹور اور ایپل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔اردو فلکس پر صارفین اداکارہ مشل خان کی سیریز ’لفافہ دیان‘ اور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ویب سیریز ’راز‘ بھی دیکھ سکیں گے۔

 دوسری جانب اردو فلکس کے لانچ ہونے کے ساتھ ہی پلیٹ فارم پر اداکارہ علیزے شاہ کی ویب سیریز ’دلہن اور ایک رات‘ بھی ریلیز کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں اردو فلکس اپنے صارفین کو پہلے سے مشہور ڈرامے اور فلموں کی اسٹریمنگ کی بھی پیشکش کرے گا۔

یاد رہے  کہ اردو فلکس لانچ کرنے سے قبل اس کے بانی فرحان گوہر نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں آن ڈیمانڈ اسٹریمنگ کلچر کے اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم بھی پاکستانی مواد کو عالمی سطح پر پیش کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer