ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گریڈ 19 اور 20 کے افسر وں کی نئی تقرری کیلئے بھرپورکوششیں

گریڈ 19 اور 20 کے افسر وں کی نئی تقرری کیلئے بھرپورکوششیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر) گریڈ 19 اور 20 کے کئی افسر تقرری کیلئے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے چکر لگانے میں مصروف ہیں، محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی کے چکرلگانے میں مصروف، تاحال شنوائی نہیں ہورہی۔

 افسروں کی فی الحال شنوائی نہیں ہورہی، مگر سفارشی افسروںکا فوری تقرر کیا جارہا ہے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ریکارڈ کے مطابق اس وقت جو افسر او ایس ڈی ہیں ان میں کیپٹن (ر) سعید احمد نواز، نسیم صادق، مقبول لنگاہ، کامران صدیقی، سہیل احمد خواجہ، کیپٹن (ر)ظفر اقبال، رائے منظور ناصر، مقبول مجوکہ، شاہد نیاز، شوکت علی، عرفان سندھو، نعیم اقبال سید، معین اختر سلیم آصف اور رانا ارشد شامل ہیں۔

ان افسروں میں سے کئی  تقرری کے منتظر ہیں، لیکن ان کا تقرر نہیں کیا جارہا جبکہ سفارشی افسروں تعیناتی فوری کی جارہی ہے۔