سکینڈل کوئین اداکارہ میرا بڑی مشکل میں پھنس گئیں

سکینڈل کوئین اداکارہ میرا بڑی مشکل میں پھنس گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی) سکینڈل کوئین اداکارہ میرا ایکسائز کے شکنجے میں آگئیں، دوسال کے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر  چالان کر کے اُنکا  لائسنس ضبط کرلیا گیا اور گاڑی کو سسٹم میں معطل کردیا گیا۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سے ای ٹی اوز کی سربراہی میں ٹھوکرنیاز، شادمان سمیت دیگر شاہراہوں پر ناکہ بندی کی گئی تھی، جس میں 500 سے زائد ٹوکن ٹیکس نادہندہ اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔

 ای ٹی او خرم سخاوت کی سربراہی میں ڈیفنس میں لگائے گئے ناکے پر لگژری گاڑی کو روکا گیا جس کو اداکارہ میرا خود چلا رہی تھیں۔ ریکارڈ میں دوسال کے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے پر اداکارہ میرا کا لائسنس ضبط کرکے گاڑی سسٹم میں معطل کردی گئی۔

ای ٹی اوخرم سخاوت کا کہنا تھا کہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے بعد گاڑی کو سسٹم میں بحال کردیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer