ٹھوکرنیاز بیگ،مصری شاہ میں فائرنگ،1 شخص زخمی،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

ٹھوکرنیاز بیگ،مصری شاہ میں فائرنگ،1 شخص زخمی،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) ٹھوکر اورمصری شاہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ ، اظہرنامی شہری زخمی ہو گیا، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق شہرکے داخلی راستے ٹھوکرنیازبیگ میں فائرنگ کاواقعہ پیش آیاہے جس کے نتیجے میں خوشاب کارہائشی اظہرنامی شخص زخمی ہوگیاجسے طبی امدادکے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا, فائرنگ کادوسرا واقعہ مصری شاہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید  جاننے کیلئےپڑھیں : سال بدلا،گاڑی چوروں کی روش نہ بدلی، دو ماہ میں 1800سے زائد گاڑیاں چوری