بہترین کارکردگی دکھانے پر 3 ایس ایچ اوز میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں

بہترین کارکردگی دکھانے پر 3 ایس ایچ اوز میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جنوری اور فروری میں جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت، لیاقت آباد اور نصیر آباد کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے رواں سال بہترین کارکردگی دکھانے اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر تین ایس ایچ اوز کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دیں۔ جن میں ایس ایچ او کوٹ لکھپت عاطف ذوالفقار، ایس ایچ او نصیر آباد منور ڈوگر اور ایس ایچ او لیاقت آباد آصف عطا شامل ہیں۔

ایس ایچ اوز کو اشتہاری ملزمان،خطرناک گینگز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے پر انعام دیا گیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ایس ایچ اوز کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم میں کامیابی افسران کی کامیابی ہے۔