ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان

پشاور: ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور میں ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کردیا گیا، ریگولر،کنٹریکٹ اور ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے تمام  ملازمین کو بونس ملے گا۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 26-2025 کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ملازمین کے لیے سالانہ بونس کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پیسکو کے ریگولر، کنٹریکٹ اور ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی۔

اس کے علاوہ لمپ سم اور ڈیلی ویجز (روزانہ اجرت) پر مامور ملازمین کو ایک ماہ کی ابتدائی بنیادی تنخواہ کے برابر پرفارمنس انسینٹو دیا جائے گا۔ اس بونس کے اہل صرف وہی ملازمین ہوں گے جو کم از کم چھ ماہ سے کمپنی کے پے رول پر موجود ہیں۔

پیسکو انتظامیہ نے جہاں ملازمین کو خوشخبری دی ہے، وہاں محکمے میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے سخت ترین شرائط بھی عائد کی ہیں۔

 کرپشن میں ملوث اہلکاروں کو بونس نہیں ملے گا 

نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرپشن، بجلی چوری اور بدعنوانی میں ملوث ملازمین اس بونس کے بالکل اہل نہیں ہوں گے۔

  نیب ، ایف آئی اے یا دیگر تحقیقاتی اداروں کی انکوائریوں کا سامنا کرنے والے ملازمین اور محکمانہ طور پر بڑی سزا پانے والے ملازمین کو بھی اس پرفارمنس انسینٹو   بونس سے محروم  رہنا پڑے گا۔

 کنزیومرزکو ستانے والوں کو بھی بونس نہیں ملےگا

 پیسکو کمپنی نے  اپننے کنزیومرز  کی سہولت کو ترجیح دیتے ہوئے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ اور بلنگ کنکشن کی فراہمی میں سستی یا تاخیر کرنے والے متعلقہ افسران کا  بھی بونس بند رہے گا۔

 اس کے ساتھ ہی حکومت کے 118 کمپلینٹ پورٹل پر آنے والی عوامی شکایات کے حل میں تاخیر کرنے والے عملے اور افسران کو بھی بونس سے محروم کر دیا جائے گا۔