ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد

پولیس کی کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: سبزہ زار پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت دانش اور وقار کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے 1360 گرام چرس اور آدھا کلو گرام سے زائد آئس برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی منشیات قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس ان سے منشیات کے نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر رہی ہے۔