وقاص احمد: کاہنہ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں 45 سالہ خاتون گولی لگنے سے زخمی ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون عذراں کو نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی ٹانگ پر لگی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال منتقل کر دیا، جہاں اسے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ فائرنگ کس جانب سے کی گئی اور اس میں کون ملوث تھا۔