ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انمول عرف پنکی کو لاہور لانے کی راہ ہموار، پولیس کو اجازت مل گئی

انمول عرف پنکی کو لاہور لانے کی راہ ہموار، پولیس کو اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: منشیات فروشی کے مقدمات میں مطلوب انمول عرف پنکی سے تفتیش کے لیے لاہور پولیس کی جانب سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنکی کو لاہور منتقل کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دی ا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے اس سلسلے میں محکمہ داخلہ اور متعلقہ عدالت سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد تفتیشی عمل کے لیے پنکی کو لاہور لانے کی اجازت مل گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف لاہور میں پانچ مقدمات درج ہیں، جن کی تفتیش کے لیے اس کی لاہور میں موجودگی ضروری سمجھی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اقبال ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور سول لائنز ڈویژن کی پولیس ٹیمیں جلد کراچی روانہ ہوں گی۔ لاہور پولیس کراچی کی متعلقہ عدالت سے پنکی کو لاہور منتقل کرنے کی باقاعدہ اجازت بھی طلب کرے گی تاکہ مقدمات کی تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ملزم کو لاہور منتقل کرنے کے حوالے سے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔