ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانگا منڈی: درخت سے لٹکی ہوئی نوجوان کی لاش برآمد، تحقیقات شروع

مانگا منڈی: درخت سے لٹکی ہوئی نوجوان کی لاش برآمد، تحقیقات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: مانگا منڈی کے علاقے سے 27 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ موقع سے ملنے والے شواہد میں نوجوان کی جیب سے ایک تحریر بھی برآمد ہوئی، جس میں مبینہ طور پر لکھا گیا تھا کہ "ادویات کے لیے پیسے نہیں، اس لیے زندگی ختم کر رہا ہوں۔"

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی رائے پوسٹمارٹم رپورٹ اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی دی جا سکتی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ خودکشی ہے یا کسی جرم کا نتیجہ، اس کا تعین تمام شواہد اور فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا۔