ثمرہ فاطمہ:شہر میں سورج پوری آب و تاب کے ساتھ کرنیں بکھیرنے لگا جس کے باعث موسم گرم ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے گرمی کی شدت میں معمولی کمی محسوس کی جا سکتی ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافے کی توقع ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے ہفتے کے آغاز سے شہر میں بارش کا امکان موجود ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔