ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری کو اغوا کرنے والے پانچ پولیس اہلکار پکڑےگئے

شہری کو اغوا کرنے والے پانچ پولیس اہلکار پکڑےگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پولیس کے اہلکار ہی تاوان کے لئے اغوا کی واردات میں ملوث نکلے، پولیس نے اپنے ہی اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگا دیں۔

کراچی کے علاقے بلاول جوکھوں گوٹھ سے اغوا ہونے والے شہری پولیس نے بازیاب کرا لیا۔ ملیر کینٹ پولیس نے اغوا برائے تاوان کی سنگین واردات میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ 

گرفتار اہلکاروں نے مدد علی نامی شہری کو بلاول جوکھوں گوٹھ سے گزشتہ رات اغوا کیا اور اے وی ایل سی اجمیر نگری کے دفتر میں لے جا کر رکھ دیا جس کے بعد مغوی کے اہل خانہ سے 4 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا۔

ملیر کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کی اور مغوی کو بازیاب کروا لیا اور اغوا میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار کئے گئے پولیس کے اہلکاروں میں سب انسپکٹر راشد علی، پی سی عبدالغفار، پی سی ریاض، پی سی خالد اور پی سی نعیم شامل ہیں۔

 پولیس کے مطابق تمام ملزموں نے  تفتیش کے دوران  شہری کو تاوان کی خاطر اغوا کرنے کا جرم قبول کرلیا جس کے بعد گرفتار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔