سٹی 42: بولان کے قریب ٹریفک حادثہ، 10 افراد زخمی ہوگئے
بولان کے علاقے بی بی نانی کے قریب قومی شاہراہ N-65 پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں سبی اور جیکب آباد جانے والی دو ویگنیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 8 مرد اور 2 خواتین زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 گوکُرت بولان کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز مچھ (THQ Mach) منتقل کیا۔