سٹی 42: عید الاضحیٰ پر لاہور پولیس کا مربوط سکیورٹی پلان بن گیا ؛10 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے
مساجد، عید گاہوں، بارکس کے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد شروع کردیا ، ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈیوٹیاں تفویض، افسران فیلڈ میں رہیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا قربان گاہوں، عید نماز مقامات پر جامع سکیورٹی تعینات ہوگی،شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی الرٹ رہے گی، افسروں سمیت 10 ہزار سے زائد پولیس جوان ڈیوٹی دیں گے، 200 کھلے مقامات پر نمازیوں کی سکیورٹی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں، منڈیوں ،مارکیٹوں اور شاپنگ سنٹرز پر خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں،خواتین کی حفاظت کے لیے خصوصی سکواڈ تعینات کیے گئے ہیں، تفریحی مقامات پر آنے والی فیملیز کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جائیگا،
ڈی آئی جی آپریشنز نےکہا شہر کے 17 پارکس پر 500 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ، 252 قبرستانوں پر بھی 1089پولیس اہلکار تعینات ہونگے، ون ویلنگ ، ہلڑ بازی روکنے کیلئے شہر بھر میں ناکہ بندی کی جائے گی ،ون ویلنگ کے تدارک کے لئے 45 ہاٹ سپاٹ ایریاز پر ناکہ بندی کی جائے گی،پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے 224 مقامات پولیس ٹارگٹ پر ہیں،پتنگ بازی کے انسداد کیلئے سپیشل ٹیمیں بھی فیلڈ میں موجود رہیں گی،عید ایام میں بھی بس اڈوں پر مشکوک افراد پر کڑی نگرانی ہو گی، غیر قانونی کھالیں اکٹھی کرنے، سری پائے بھوننے پر بھی کارروائی ہو گی،ڈولفن سکواڈ ، رسپانس یونٹ ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گئیں،