ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی : کم سن بچی کا قتل، 10 سالہ کزن گرفتار

راولپنڈی : کم سن بچی کا قتل، 10 سالہ کزن گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں تھانہ رتہ امرال کے علاقے سے ایک دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے جہاں کم سن بچی قتل ہوگئی۔

  پولیس کے مطابق 4 جون کو ایک سالہ بچی لاپتہ ہوگئی تھی، جس پر اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاہم تلاش کے دوران پولیس کو بچی کی لاش نالے سے برآمد ہوئی۔

 پولیس کے مطابق بچی کو اس کا 10 سالہ کزن نالے میں دھکیل کر قتل کرنے کا اعتراف کرچکا ہے۔

  ملزم عمر نے پولیس کو بتایا کہ بچی اچھی نہیں لگتی تھی، اس وجہ سے اس نے بچی کو نالے میں گرایا۔

 واقعے کی رپورٹ موصول ہوتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 پولیس نے ملزم بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا ہے۔