عابد چودھری: اڈہ پلاٹ ڈولفن سکواڈ نےکارروائی کرتے ہوئے بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالے اوباش کوگرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم بچوں کو ورغلا کر قریبی کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی ۔پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم نے ملزم کو تارو کی روڈ پر گرفتار کرلیا۔
ڈولفن نے ملزم سجاد کو گرفتار کرکے چوکی اڈاپلاٹ کے حوالے کر دیا۔ڈولفن نے 10 سالہ لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لے کر چوکی منتقل کر دیا ہے۔