ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ستوکتلہ میں پسند کی شادی کا تنازع جان لیوا بن گیا

ستوکتلہ میں پسند کی شادی کا تنازع جان لیوا بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ستوکتلہ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ، ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کر دیا۔

 پولیس کے مطابق سعید اور اس کا بیٹا شمشیر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد چار ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔

ایس پی صدر رانا غیور کے مطابق مقتول شمشیر کے بھائی احسن نے دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر ملزمان نے رنجش رکھتے ہوئے یہ سنگین واردات کی۔

 پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔