فاران یامین : مویشی منڈی سے قربانی کے بکرے رکشے میں لوڈ کر کے فرار ہونیوالا ملزم گرفتار، ہیئرپولیس نے بکرے برآمد کر کے مالک کےحوالے کر دیئے۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ہیئر پولیس نے 15 کی کال پر فوری رسپانس دیتے ہوئے ملزم صابر کو قربانی کے بکرے اور رکشہ سمیت گرفتارکرلیا،ایس پی کینٹ کاکہنا تھا کہ ہیئر پولیس نے شہری فرخ کی مدعیت میں بکرے رکشے میں لوڈ کر کے فرار ہونے والے نا معلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا، ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی،چند گھنٹوں میں ایس ایچ او ہیئر عزیر ارشد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم صابر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا،ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے مزید بتایا کہ شہری فرخ نے قربانی کے بکرے بحفاظت واپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی۔