ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر گرم مصالحہ جات کی مانگ میں اضافہ

عید پر گرم مصالحہ جات کی مانگ میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاد خان : عید الاضحیٰ قریب آتے ہی شہریوں کی جانب سے گرم مصالحہ جات کی خریداری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اکبری منڈی سمیت شہر کے دیگر بڑے بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔

دکانداروں کے مطابق عید سے ایک روز قبل ہی گرم مصالحہ مکس کی تیاری عروج پر پہنچ گئی ہے۔ اس سال گرم مصالحہ مکس کی فی کلو قیمت 2000 روپے مقرر کی گئی ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

اکبری منڈی، ہول سیل مارکیٹس اور پرچون کی دکانوں پر مصالحہ جات کی خریداری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جہاں صارفین گوشت کے لذیذ پکوانوں کے لیے معیاری مصالحوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو لذت بھرا بنانے کے لیے معیاری گرم مصالحہ ناگزیر ہے.