جنید ریاض :محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ڈیڑھ ماہ کے سمر کیمپ کی سمری مسترد کرتے ہوئے عید کے بعد صرف 30 روزہ سمر کیمپ کی اجازت دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن عید کے بعد جاری کیا جائے گا۔
عیدکےبعدسکولوں میں صرف30روزسمرکیمپ لگانےکی اجازت دیدی گئی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے16جون سے31جولائی تک سمرکیمپ لگانےکی اجازت مانگی تھی۔عیدکی چھٹیوں کےباعث سمرکیمپ لگانےبارے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔سمر کیمپ صبح ساڑھے7 سے 10 بجے تک لگایا جاسکے گا۔
بچوں سے سمر کیمپ کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔بچوں کو زبردستی سمر کیمپ میں نہیں بلایا جائے گا۔سمرکیمپ میں ہوادارکمروں،پانی و سہولیات کا 100فیصدانتظام ہونا لازمی ہے۔