ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس

کراچی میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہر قائد میں زمین ایک بار پھر لرز اٹھی، جمعہ کی صبح دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جنہوں نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلا زلزلہ صبح 4 بجکر 46 منٹ پر آیا، جس کی شدت 2.7 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی۔ جس کی گہرائی 2 کلومیٹر تھی اور  مرکز ڈی ایچ اے کے جنوب میں 20 کلومیٹر دور تھا۔
دوسرا زلزلہ صبح 7 بجکر 58 منٹ پر آیا، جس کی شدت 1.8 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی۔ جس کی  گہرائی 8 کلومیٹر اور  مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلومیٹر دور تھی۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ماہرین ارضیات کے مطابق یہ معمولی نوعیت کے جھٹکے ہیں لیکن زمین کی اتھلی سطح پر زلزلے کا مرکز ہونے کے باعث جھٹکے زیادہ محسوس کیے گئے۔