سٹی42ؒ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی، ٹریفک اور ٹرانسپورٹ سے متعلق فول پروف انتظامات کی ہدایات جاری کر دیں۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو درج ذیل ہدایات جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں سکیورٹی بڑھائی جائے، لاہور، ملتان سمیت بڑے شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کے خصوصی اقدامات کیے جائیں،
ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ہر بس پر کرایہ نامہ اور فٹنس سرٹیفکیٹ نمایاں طور پر آویزاں ہو۔
اس کے علاوہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، لائیوسٹاک حکام کو منڈیوں میں مسلسل موجود رہنے کی ہدایت، انتظامیہ و پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کا حکم اور صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح پر مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت گئی ہے۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو عید کے دوران سہولت، تحفظ اور شفاف ٹرانسپورٹ خدمات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔