فرانسیسی کھلاڑی کریم بینزیما سعودی عرب کے فٹ بال کلب الاتحاد میں شامل

Foot ball player,Karim benzema,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ فٹبال کلب رئیل میڈرڈ کے کھلاڑی karim Benzema نے سعودی عرب کے فٹ بال کلب الاتحاد میں شمولیت اختیار کر لی جس پر الاتحاد کے شائقین نے ان کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا ہے ۔

35 سالہ فرانسیسی کھلاڑی کریم بینزیما 14 سیزن کھیلنے کے بعد سعودی عرب کے حالیہ چیمپیئن کلب الاتحاد کا حصہ بن گئے ہیں،فرانسیسی فٹبالر اپنے سابق ساتھی کرسٹیانو رونالڈو کی النصر کلب میں شمولیت کے بعد  سعودی عرب میں کھیلنے والے دوسرے بڑے سٹار بن سکتے ہیں جبکہ فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما اور الاتحاد فٹ بال کلب کے درمیان جلد معاہدے ہر دستخط کر دئیے جائیں گے۔ سعودی فٹ بال شائقین نے اس خبر پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے۔