شہر لاہور میں گزشتہ24 گھنٹوں میں 271 ٹریفک حادثات، 268 افراد زخمی

شہر لاہور میں گزشتہ24 گھنٹوں میں 271 ٹریفک حادثات، 268 افراد زخمی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 271 ٹریفک حادثات کے دوران 268 افراد زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو ون 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 271 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 268 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 91 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 177 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کم عمر ڈرائیوروں، تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔

Bilal Arshad

Content Writer