انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم نے بڑی منظوری دیدی

Prime Minister Chairs Meeting on Fixed Tax Regime, City42
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطح  کےاجلاس میں وزیراعظم  نے فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی. فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا،وزیراعظم  نے فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا بڑا فیصلہ کر لیا،وزیراعظم نے فکسڈ ٹیکس رجیم کے لئے کمیٹی تشکیل دی۔ 

 وزیراعظم نے فوری سفارشات پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی،جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے ذریعے کاروبار اور تجارت کے فروغ پر خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم  نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی کے شعبے کیلئے بڑے پیکج کی تیاری کی ہدایت دی۔

 آئی ٹی کے شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو خصوصی مراعات دینے کی اصولی منظوری بھی دیدی گئی، اجلاس میں نوجوانوں کے اپنا کاروبار شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا،نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہنرمند بنانے کے پروگرام میں بڑی توسیع کے خصوصی پروگرام کی بھی منظوری، خصوصی ٹریننگ آئی ٹی زونز بنانے کے بڑے فیصلے کی بھی وزیراعظم نے منظوری دے دی ۔

 وزیراعظم کی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی سے متعلقہ سفارشات کو شامل کرنے کی ہدایت دی، آئی ٹی کے شعبے میں بجٹ سفارشات کی منظوری سے لاکھوں کی تعداد میں نیا روزگار پیدا ہوگا ۔

 وزیراعظم کی نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں نئی کمپنیوں کی تشکیل کیلئے خصوصی رہنمائی اور سرکاری مدد فراہم کرنے کے اقدامات کی بھی ہدایت، وزیر اعظم نے بیرون ملک آئی ٹی سیکٹر کے روڈ شوز منعقد کرنے اور اس شعبے میں سہولیات سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔ اجلاس میں آئی ٹی کے شعبے کے متعلقہ سٹیک ہولڈرز شریک تھے۔