سندھ میں زیرزمین گیس ذخیرہ تعمیر کرنے کا فیصلہ

 سندھ میں زیرزمین گیس ذخیرہ تعمیر کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: سندھ میں زیرزمین گیس ذخیرہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے سندھ میں زیرزمین گیس ذخیرہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انڈرگراونڈ اسٹوریج بدین کے مقام پر تعمیرکیا جائیگا۔ دستاویز کے مطابق منصوبے پرمجموعی طورپرایک ارب 84کروڑ80 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

وفاقی بجٹ میں صوبے کے لیے15 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں حکومت نے گیس فیلڈز کے 5کلومیٹرکے اندرعلاقوں کوگیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ اقدام سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کیا جارہاہے۔منصوبے پر 86 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔