فاران یامین: تھانہ مسلم ٹاون کی حدود میں مبینہ مقابلہ، پولیس نے ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او مسلم ٹاون محمد ندیم کےمطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت سلمان ظفرکے نام سے ہوئی ہے، جو60 سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب ہے، ایس ایچ نے مزید بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی کے قریب محافظوں نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی، معمول کی چیکنگ کیلئے تین موٹر ائیکل سوار ملزمان کو روکا، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہونے لگے تو اس دوران ملزمان کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی زخمی ہوگیا، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا، ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرارہونیوالوں کی تلاش جاری ہے۔