ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

Shahid khaqan abbasi,press conference
کیپشن: Shahid khaqan abbasi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے  کہ پچھلی حکومت نے 4 سال تک عوام سے جھوٹ بولا،سابق حکومت نے ایل این جی کیلئے کوئی نیا سودا نہیں کیا، کوئی نیا پلانٹ نہیں لگایا۔

 پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہانہ نہیں کرناعوام کی مشکلات میں کمی لانی ہے۔بجلی کی طلب25ہزار میگاواٹ سے بڑھ چکی ہے۔ملک میں موجود ذرائع سے18ہزار میگاواٹ بجلی بن سکتی ہے،4ہزار میگاواٹ کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
 شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ کل سے لوڈ شیڈنگ ساڑھے3گھنٹے پر آجائے گی، 16جون سے لوڈ شیڈنگ3گھنٹے سے کم ہو جائے گی۔30جون سے لوڈشیڈنگ 2 گھنٹے سے بھی کم کر دی جائے گی جبکہ جولائی میں لوڈ شیڈنگ میں مزید کمی لائیں گے۔

 واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے چھوٹے شہروں اور دیہات میں بدترین لوڈشیدنگ سے عوام عاجز آگئے ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقوں میں بجلی کی طویل بندش سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگیا اور پنڈی میں گھنٹوں بجلی غائب ہونے سے کاروباری طبقہ متاثر ہے۔