ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر اور ریال سستا، یو رو کی قیمت میں اضافہ

 ڈالر اور ریال سستا، یو رو کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت معمولی کمی ہو گئی۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے سستا ہوگیا ۔ انٹر بینک میں  ڈالر    278.12 روپے سے کم ہوکر 278.11 روپے پر بندہوا۔

 دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے کمی سے 279.38 روپے کا ہوگیا جبکہ یورو 5 پیسے اضافے سے 321.88  روپے ، برطانوی پاونڈ 4 مہنگاہوکر 375.57 روپے ، یو اے ای درہم 3 پیسے اضافے سے 76.57 روپے ، سعودی ریال5  پیسے اضافے سے 74.87 روپے کا ہوگیا۔