ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بین الاقوامی معیار کی تعلیم و عالمی سطح پر رسائی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں: وزیراعظم

بین الاقوامی معیار کی تعلیم و عالمی سطح پر رسائی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانے پاکستانی افرادی قوت کیلئے روزگار کے مواقع کی تلاش میں تیزی لے کر آئیں۔ 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت  نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ۔ 

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ پروٹیکٹریٹ آف امیگریشن کے تمام تر نظام کو ڈیجیٹائیز کیا جائے۔ افرادی قوت بالخصوص نوجوانوں کو وزارت برائے سمندر پار مقیم پاکستانی، نیووٹیک اور یوتھ پروگرام ہنر اور مختلف زبانوں کے کورسس بمعہ سرٹیفیکیشنز یقینی بنائیں۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افرادی قوت با صلاحیت ہے، بین الاقوامی معیار کی تعلیم و عالمی سطح پر رسائی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں.  

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ پاکستانی سفارتخانے بیرون ملک میسر روزگار کے مواقع سے آگاہی اور ڈیٹا کی فراہمی کیلئے اقدامات تیز کریں. شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی سرٹیفیکیشنز کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام ادارے مختلف ممالک سے روابط مضبوط کرے. جن ممالک میں پاکستانی ہنرمند افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہیں، انکی زبان کی تعلیم بمعہ سرٹیفیکیشنز یقینی بنائی جائے، نیووٹیک (NAVTTC) کے تحت تکنیکی و فنی تربیت کے اداروں کی کارکردگی اور کنٹری آف ڈیسٹینیشن سینٹرز کے قیام پر بھی رپورٹ پیش کی جائے. 

اجلاس کو افرادی قوت بالخصوص نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب میں 8 لاکھ نوجوان رجسٹر ہو چکے ہیں۔ بیرون ملک تعمیرات، زراعت، سیاحت، صحت، ٹرانسپورٹ، بائیوٹیکنالوجی، مینیوفیکچرنگ، شپ بلنڈنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، نرسنگ، دواسازی اور اشیاء خورونوش کی تیاری کے شعبوں میں روزگار کے مواقع موجود ہیں،  ان شعبوں میں پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے تربیتی پروگرام جاری ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ پاکستانی سفارتخانے مختلف ممالک میں میسر روزگار کے مواقع اور ان کیلئے درکار قابلیت ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر فراہم کریں گے۔ 

اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، چوہدری سالک حسین، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین نیوٹیک راجا قمر الاسلام، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.