ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخ ہوا، دودھ، دہی اور روٹی من مانی قیمتوں پر فروخت

سرکاری نرخ ہوا، دودھ، دہی اور روٹی من مانی قیمتوں پر فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان:شہر کی اوپن مارکیٹ میں گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی ہے، جہاں دودھ، دہی، روٹی اور دیگر اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں کے بجائے من مانی قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں، جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری اضافی رقم ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر ہے، لیکن مختلف علاقوں میں یہی دودھ 250 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

 اسی طرح دہی کی سرکاری قیمت مقرر نہ ہونے کے باعث دکاندار اسے من پسند نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں اور کئی مقامات پر قیمت 260 روپے فی کلوگرام تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب روٹی کی قیمت پر بھی سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں روٹی مقررہ نرخ کے بجائے 17 سے 20 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے، جس سے شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھ گیا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔