سٹی 42: سی ٹی او لاہور نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا،سی ٹی او نے ٹھوکر نیاز بیگ و دیگر مجالس و جلوسوں کا بھی دورہ کیا
سی ٹی او لاہور نے یوم عاشور کی مجالس اور جلوسوں کا دورہ کیا،سی ٹی او نے ٹھوکر نیاز بیگ سے نکلنے والے جلوس کے پوائنٹس کا معائنہ بھی کیا،ڈاکٹر اطہر وحید نے گلستان زہرہ ایبٹ روڈ اور ماڈل ٹاون جلوس کا بھی وزٹ کیا
ڈاکٹر اطہر وحید نے ٹریفک ڈائیورشن پوائنٹس کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی کا معائنہ بھی کیا،سی ٹی او لاہورنے شہریوں کی سہولت کےلئے متبادل راستوں کا بھی جائزہ لیا،سی ٹی او لاہور نے ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود وارڈنز کو بریفنگ دی،سی ٹی او کی وارڈنز کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی ، سی ٹی او نے بزرگ افراد کے لئے ڈائیورشن پوائنٹس پر وہیل چئیر کے انتظام کا جائزہ بھی لیا
سی ٹی او نے کہا ٹریفک پولیس کی تمام نفری کیلئے معیاری کھانے، پانی ،شربت کا بندوبست کیا جا رہا ہے،شہریوں کی سہولت کیلئے تین شفٹوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ، سی ٹی او کی وارڈنز کو مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App