یونان کشتی حادثہ، زندہ بچ جانے والا نوجوان ائیرپورٹ پہنچ گیا

 یونان کشتی حادثہ، زندہ بچ جانے والا نوجوان ائیرپورٹ پہنچ گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یونان کشتی حادثہ میں زندہ سلامت  بچ جانے والا نوجوان عثمان صدیق سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچ گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق  یونان کشی حادثے میں زند ہ بچ جانے والا خوش قسمت انسان عثمان صدیق کے  پاکستان  پہچنے پر اہل خانہ خوشی سے جھوم اٹھے،بہن بھائیوں کو اہل علاقہ مبارکبادیں دینے لگے،عثمان کے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر  پہنچنے پر بھائی عمران اور دوست احباب نے شاندار استقبال کیا جبکہ دوست احباب ایئرپورٹ پر سیلفیاں بناتے رہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-07-06/news-1688659862-3346.jpg

 عثمان صدیق   پولیس میں ملازمت کرتا  تھا چند ماہ قبل پاکستان سے اٹلی جانے کے لیے روانہ ہوا، جب یہ واقعہ خوفناک واقعہ  پیش آیا ۔ یاد رہے کہ 14 جون کو یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 79 مسافر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 104 کو زندہ نکالا گیاتھا، مرنے والوں میں 35 کا تعلق شام، 30کا تعلق مصر اور 12 کا تعلق پاکستان اور 2 کا فلسطین سے ہے۔