ترقیاتی کاموں میں کرپشن کا الزام، بشریٰ بی بی آج عدالت میں پیش ہوں گی

Corruption case; Bushra bibi to appear before the court, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:ترقیاتی کاموں میں کرپشن کا الزام، بشریٰ بی بی آج عدالت میں پیش ہوں گی ۔

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی  اوکاڑہ میں سڑک کی تعمیر کے کرپشن کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی۔ بشریٰ بی بی اپنے وکلاء کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گی۔ جسٹس امجد رفیق، بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ 

 ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن اور من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی ٹھیکہ جات دیئے، اینٹی کرپشن اوکاڑہ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کو آج پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا۔