سٹی 42: کرنسی مارکیٹ میں مسلسل تیسرے کاروباری روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تین روز میں 83 پیسے مہنگا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 159 روپے 10 پیسے ہو گئی۔
نئے مالی سال کا آغاز پاکستانی روپے کے لیے اچھا نہیں رہا، سال کے آغاز سے ہی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی، انٹر بینک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے کاروباری روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 20 پیسے کم ہوگئی۔
ایک ڈالر 158 روپے 37 پیسے کا ہو گیا، تین کاروباری دن میں مجموعی طور پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 83 پیسے کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں اس دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور 1 روپے 10 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا،، اور ڈالر کی قیمت فروخت 159 روپے 10 پیسے ہو گئی۔