ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکار کا خواتین پر تشدد اور گالم گلوچ، ویڈیو سامنے آگئی

پولیس اہلکار کا خواتین پر تشدد
کیپشن: پولیس اہلکار کا خواتین پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:کاہنہ پولیس کی خواتین پر تشدد اور گالم گلوچ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، اہلکار اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کو خواتین سے گالم گلوچ اور ڈنڈے برساتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سی سی پی او لاہور غلام محمود نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کا خواتین پر تشدد اور گالم گلوچ کا واقع گزشتہ رات پیش آیا۔پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کے تشدد کا واقع چیتو والی حویلی گاؤں میں پیش آیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق چوکی انچارج انڈسٹریل ایریا ایس آئی انور نے دیگر مخالفین سے رشوت لیکر ہمارے گھر پر دھاوا۔ 

جمیلہ بی بی کا کہنا تھا کے گھر میں داخل ہو کر خواتین پر ڈنڈے برسا دیئے گئے اور گالیاں دی گئی۔ پولیس اور مخالفین نے جمیلہ بی بی اور سلمی بی بی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

گزشتہ ماہ لاری اڈا کے علاقے میں پولیس افسر نے مرغیاں سپلائی کرنے والے ڈرائیور مین روڈ پر گاڑی کھڑی کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ پولیس گردی کے واقعہ پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے تھے۔ سی سی پی او لاہورکا کہنا تھا قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے، قصور واروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔