ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امجد اسلام امجد اور سلیمہ ہاشمی کا نام سول ایوارڈ سے آؤٹ

سول ایوارڈ
کیپشن: امجد اسلام امجد اور سلیمہ ہاشمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: سول ایوارڈ کے لیےفہرست کی تیاری کا کام جاری ہے، متعدداہم شخصیات کے نام ڈراپ کر دئیے گئے۔ وفاق نے امجد اسلام امجد کا نام سول ایوارڈ سے ڈراپ کر دیا ۔  

تفصیلات کے مطابق سول ایوارڈ کیلئےفہرستوں کی تیاری کا کام جاری ہے، متعدداہم شخصیات کے نام ڈراپ کر دئیے گئے۔ وفاق نےمعروف شاعر، ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد کا نام بھی سول ایوارڈ کی فہرست سے ڈراپ کر دیا ہےجبکہ وفاق نے فقیر سید اعجاز الدین اور سینیئر صحافی انیس ناگی کا نام سول ایوارڈ کیلئے منظور کرلیا ہے۔ مذکورہ دونوں شخصیات کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے سابق ڈی سی اوکاڑہ عثمان علی، ڈی سی گوجرانوالہ سہیل احمد خواجہ اور سابق ڈی سی راجن پور ذوالفقار کھرل کےنام بھی سو ل ایوارڈ کی فہرست سے خارج کر دیئے ہیں۔وفاق نے سلیمہ ہاشمی کا نام بھی سول ایوارڈ سے ڈراپ کر دیا ہے۔