آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں، آج دن کیسا گزرے گا؟ جانیے

Daily Horoscope
کیپشن: Daily Horoscope
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 برج حمل:  21 مارچ تا 21اپریل 

آج کا دن مالی حوالے سے بہت اچھا ہے،  جو افراد کوئی کاروباری معاہدہ  کرنا چاہتے ہیں وہ بلاخطر کریں کیونکہ صورتحال آج آپ کے حق میں ہے۔

ثور: 22 اپریل تا 20 مئی

برے دن گزر چکے ہیں، اچھا وقت آنے والا ہے، انشاء اللہ آسانیاں ملیں گی اور راستے کی تمام رکاوٹیں دور ہوجائیں گی،کاروبار میں تبدیلی ہرگز نہ کریں موجودہ کاروبار کو وسعت دینے کی کوشش کریں۔

جوزا: 21 مئی تا 21جون

آج کے دن بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے، عقل سے کام لیں،سنی سنائی باتوں پر دھیان نہ دیں، کوئی شخص آپ کی زندگی میں مداخلت کرنے کی کوشش کررہا ہے ، لاپرواہی کریں گے تو نقصان ہوسکتا۔

سرطان: 22جون تا23جولائی

آج کے دن کوئی بڑی خوشخبری مل سکتی ہے، جو کام خراب تھا وہ بھی ٹھیک ہوجائے گا، بے روزگار افراد کو نوکری ملنے کا امکان ہے۔

اسد: 24جولائی تا23اگست

آج اچھا دن ہے، رکاوٹیں ڈالنے والے اب خود بخود فرار ہو جائیں گے۔جو افراد کسی بھی قسم کی پریشانی میں مبتلا ہیں وہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

سنبلہ: 24اگست تا23ستمبر

آج بڑی نحوست سے نجات ملے گی جو زائچے میں موجود ہر ستارے کو پریشان کر رہی تھی، آج سے ہر چیز بہتری کی جانب جاتی محسوس ہوگی۔

میزان: 24ستمبر تا23اکتوبر

کاورباری افراد اور ملازمت پیشہ افراد محتاط رہیں، اپنوں کے درمیان جو بھی اختلافات ہیں اس کی وجہ جاننے کی کوشش کریں، کسی بھی سلسلے میں نہ الجھیں اپنے غصیلے جذبات پر کنٹرول کر لیجئے ورنہ حالات کا رخ کچھ اس طرح بدل سکتا ہے آپ سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے۔

عقرب: 24اکتوبر تا22نومبر

آج شام کو آپ کو اچھی خبر یں مل سکتی ہیں،جس بھی مقصد کیلئے قدم اُٹھائیں گے کامیابی آپ کے قدم چھومے گی۔

قوس: 23نومبر تا22دسمبر

 کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہ کریں، صبر سے کام لیں،  ورنہ آپ بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں، آپ اپنے پرانے حالات کا جائزہ لیں پھر کوئی قدم اٹھائیں، صدقہ دیں

جدی: 23دسمبر تا20جنوری

آج بیروزگار لوگوں کو نوکری ملنے کا امکان ہے، زائچے کے مطابق جو بھی حالات خراب تھے اب ان شاء اللہ بہتر ہوجائیں گے۔

دلو: 21جنوری تا19فروری

عشق محبت میں مبتلا افراد ہوشیار ہوجائیں، کوئی مسلسل آپ کو دھوکا دے رہا ہے اور بے وفائی کر رہا ہے ، اس سے کنارہ کشی اختیار کرلیں ورنہ کس بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا،  صدقہ دیں۔

حوت: 20 فروری تا 20 مارچ

آج اچھی خبریں ہی ملیں گی، جس کام کو بھی شروع کریں گے اللہ کے فضل سے اس میں کامیابی ہی ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer