دلفریب موسم، صبحِ لاہور خوشگوار، گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید

دلفریب موسم، صبحِ لاہور خوشگوار، گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سیاہ گھٹاؤں اورٹھنڈی ہواؤں سے گرمی اورحبس کا خاتمہ، باغوں اور پارکوں میں پھول اور شگوفوں پر جوبن چھا گیا۔بارش اور تیز ہوا نے شہرمیں گرمی کا زور توڑ دیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آج رات پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

صاف ستھری فضا اور دھلا ہواآسمان، چرند پرند سب کھل اٹھے، موسم نےلی انگڑائی، شہرمیں بارش اورٹھنڈی ہوا نے گرمی سےمرجھائے لاہوریوں کے چہروں کو رونق بخش دی۔ ابر کرم برسنے کا سلسلہ ابھی رکا نہیں، موسم یونہی خوشگوار رہے گا  کیونکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی نوید سنادی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا درجہ حرارت کم سےکم 30 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہےگا، ہوا11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی اور نمی کا تناسب  60فیصد رہےگا۔

بادلوں کی بھرپوراننگز نے گرمی کی چھٹی کرا دی، ملک کے بیشترعلاقوں میں پری مون سون کا راؤنڈ، رم جھم اورٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوارکردیا، لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ابرکرم برسا، مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم سہانا ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج شہرمیں مطلع جزوی طور پرابرآلود رہے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer