ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، کرکٹ بورڈ کا کڑے احتساب کا فیصلہ

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، کرکٹ بورڈ کا کڑے احتساب کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کڑے احتساب کا فیصلہ کرلیا، پہلی مرتبہ کوچنگ سٹاف اور سلیکشن کمیٹی کے ساتھ ساتھ کپتان اور کھلاڑیوں کا بھی احتساب ہوگا۔

پی سی بی میں بھی احتساب کا عمل شروع ہونے کو ہے، ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد رواں ماہ کے آخری ہفتے احتساب کا عمل شروع ہو گا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق ایم ڈی وسیم خان کی سربراہی میں پی سی بی کرکٹ کمیٹی کوچنگ سٹاف، سلیکشن کمیٹی، کپتان اور کھلاڑیوں کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لے گی جبکہ ورلڈ کپ میں ٹیم کارکردگی کا پوسٹ مارٹم بھی ہوگا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور باؤلنگ اظہر محمود کے نئے کنٹریکٹ کا فیصلہ کرکٹ کمیٹی کرے گی جبکہ فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کا مستقبل مکی آرتھر سے وابستہ ہے، دوسرے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے معذرت کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی گذشتہ تین برس میں ٹیم کا حصہ رہنے والے کسی بھی کھلاڑی کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کرسکتی ہے۔ سلیکشن کمیٹی اور کپتان سرفراز احمد کے مستقبل کا فیصلہ بھی کرکٹ کمیٹی کی رپورٹ کریگی، تاہم مکی آرتھر کی کوچنگ کے معاہدے اور سرفراز احمد کی کپتانی برقرار رہنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔