ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے اقدام خودکشی کی وجہ سامنے آگئی

طالبہ کا انتہائی قدم ؛ یونیورسٹی میں ہونے والے واقعہ کا نیا رخ سامنے آگیا

نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے اقدام خودکشی کی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:نجی یونیورسٹی میں طالبہ کے اقدام خودکشی کی وجہ سامنے آ گئی.
تفتیشی ذرائع کے مطابق فاطمہ نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خودکشی کی کوشش کی،فاطمہ اپنے دوست سے شادی کرنے کی خواہشمند تھی۔فاطمہ کی اہل خانہ اس لڑکے سے شادی کے خلاف تھے۔
اہل خانہ فاطمہ کی شادی دوسری جگہ کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے تھے۔فیملی کی طرف سے سختی کرنے پر لڑکی نے انتہائی قدم اٹھایا۔طالبہ کے پسند کی شادی کی ضد پر گھر میں جھگڑا بھی ہو چکا ہے۔اقدام خودکشی سے پہلے بھی فاطمہ نے اپنے دوست سے بات کی۔پولیس فاطمہ حسین کے دوست سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔

یونیورسٹی کی چھت سے گر کر زخمی طالبہ جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ جنرل ہسپتال میں زیر علاج فاطمہ کی تازہ میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی ۔ ​چیئرمین میڈیکل بورڈ نے رپورٹ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کو پیش کر دی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق فاطمہ کی حالت بدستور تشویشناک تاہم وائٹلز مستحکم ہیں،فاطمہ کی اعصابی حالت میں بہتری، جی سی ایس لیول 5-6 تک پہنچ گیا۔
​میڈیکل بورڈ کی سفارش پر فاطمہ کی اینٹی بائیوٹک ادویات میں تبدیلی کر دی گئی۔​مریضہ کے پھیپھڑوں میں گزشتہ روز کی نسبت بہتری ریکارڈ کی گئی ۔ ​خون اور پلیٹ لیٹس کی منتقلی کا عمل مکمل کرلیا ، فاطمہ تاحال وینٹی لیٹر پر ہے۔کل بے ہوشی کی ادویات کم کر کے فاطمہ کا دوبارہ میڈیکل معائنہ کیا جائے گا۔