اسرا ر خان: رائیونڈ روڈ پر واقع نجی یونیورسٹی میں طالبہ کے اقدام خودکشی پر سٹی 42 نے طالبہ کی عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگانے کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔
سی سی ٹی وی میں متاثرہ طالبہ عمارت کی دوسری منزل سے نیچے کودتی اور گرتی دکھائی دیتی ہے ۔ واقعہ کے بعد بھگدڑ مچ جاتی ہے اور یونیورسٹی کے طلباء اس جانب جاتے ہیں ۔ واقعہ پیر کی صبح 8 بجے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا تھا ۔ ڈی فارمیسی کی طالبہ 21 سالہ فاطمہ گزشتہ دو روز سے جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے، جہاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ ( سی سی ٹی وی ویڈیوحساس ہے اس لیے صحافتی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ویڈیو نہیں لگائی جا رہی )
واضح رہے اس سے قبل بھی اسی یونیورسٹی کا ایسا ہی واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا ۔
خودکشی جیسے واقعات کو کیسے روکا جائے۔نجی یونیورسٹی نے سنگاپور یونیورسٹی سے مدد حاصل کر لی۔یونیورسٹی انتظامیہ نے ہر احاطے میں حفاظتی جال لگا دیئے۔
جال لگانے کا مقصد فلور سے چھلانگ لگانے والوں کو روکنا ہے۔
سنگاپور یونیورسٹی میں خودکشی کے واقعات روکنے یہ ٹیکنیک استعمال کی گئی تھی۔
