ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنٹونمنٹ بورڈ کا ٹیکس نادہندگان کو  آخری نوٹس جاری 

کنٹونمنٹ بورڈ کا ٹیکس نادہندگان کو  آخری نوٹس جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طاہر جمیل:کنٹونمنٹ بورڈ نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کنٹونمنٹ ایکٹ کے تحت آخری ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

بورڈ کی جانب سے ٹیکس واجبات کی فوری ادائیگی کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ وقت میں ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں نادہندگان کی جائیداد قرق کر لی جائے گی۔

کنٹونمنٹ بورڈ حکام کے مطابق ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی درخواست، عذر یا تاخیر پر غور نہیں کیا جائے گا۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ نوٹس کے بعد لاعلمی کا مؤقف قابلِ سماعت نہیں ہوگا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اگر قرق یا سیل کی گئی جائیداد کو غیر قانونی طور پر کھولنے یا استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تو متعلقہ نادہندہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ کنٹونمنٹ بورڈ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے بقایاجات فوری طور پر ادا کریں۔