طیب سیف: این سی سی آئی اے نے پاکپتن لاری اڈا پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا، جو خود کو ایس ایس پی راولپنڈی ظاہر کر کے شہریوں سے رقم بٹورنے میں ملوث تھے۔
ملزمان وقاص علی اور سعدی احمد نے شہریوں کو واٹس ایپ کے ذریعے گمراہ کن معلومات فراہم کیں اور ایک شہری سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے کا فراڈ کیا۔ ملزمان نے خود کو ایس ایس پی سہیل ظاہر کر کے دھوکہ دہی کی۔
این سی سی آئی اے کی اس کارروائی کے بعد ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا۔