ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی ،مختلف جرائم میں ملوث7 ملزمان گرفتار

لاہور؛ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی ،مختلف جرائم میں ملوث7 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی مزید سخت کر دی گئی ہے،ڈولفن سکواڈ نے مختلف جرائم میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن پر مجموعی طور پر 451 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کو باٹا پور، نواں کوٹ، نشتر، مصری شاہ اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ اور سنیپ چیکنگ کے دوران یہ کارروائیاں کیں۔ ترجمان کے مطابق یہ ملزمان راہزنی گینگز کے سرغنہ ہیں اور مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھے۔

ملزمان میں علی کے خلاف 83، عمر کے خلاف 72، وسیم کے خلاف 37 مقدمات درج ہیں، جبکہ عمران کے خلاف 48، کاشف کے خلاف 36، احتشام کے خلاف 89 اور شیریں کے خلاف 86 مقدمات درج ہیں۔

گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں جیسے تھانہ داتا دربار، نشتر کالونی، ساندہ اور باٹا پور کے حوالے کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈولفن ٹیمیں کرائم ہاٹ اسپاٹس اور کرائم پاکٹس پر ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رکھیں گی تاکہ لاہور میں جرائم کی وارداتوں کو روکا جا سکے۔